دکاندار نمایاں مقام پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں:اسسٹنٹ کمشنر

دکاندار نمایاں مقام پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں:اسسٹنٹ کمشنر

ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری ، اوورچارجنگ پر سخت قانونی کارروائی کی جائیگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ماہِ مقدس کے دوران اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور دکانوں پر آویزاں ریٹ لسٹوں، اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ نمایاں مقام پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی سے گریز کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے دوران ریٹ لسٹ کا ضرور جائزہ لیں اور شکایت کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس یا ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں