پی ایچ اے کی غفلت پرشہر کے پارکس میں لگی لائٹیں خراب

 پی ایچ اے کی غفلت پرشہر کے پارکس میں لگی لائٹیں خراب

رات ہوتے ہی پارکس اندھیرے میں ڈوب جانے پربچے ، خواتین جانے سے گھبراتے پارکس میں نشئیوں نے ڈیرے جمالئے ، پی ایچ اے انتظامیہ کی صرف کاغذی کارروائیاں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ایجنسی پارکس کی حالت زار بہتر کرنے میں ناکام پی ایچ اے کی غفلت کے باعث مختلف پارکس میں لگی لائٹیں خراب ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے رات ہوتے ہی پارکس اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں بچے اور خواتین رات کے اوقات میں پارکس میں جانے سے گھبراتے ہیں اور نشئیوں نے ڈیرے جمارکھے ہیں تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پی ایچ اے کی غفلت سے پارکس نشئیوں کی آماجگاہوں میں تبدیل ہوچکے ہیں مختلف رہائشی علاقوں میں موجود پارکس کی لائٹیں خراب ہوچکی ہیں جس سے شام ہوتے ہی پارکس اندھیرے میں ڈوب کر ویران ہوجاتے ہیں خواتین اور بچے اندھیرے کے باعث شام اور رات کے اوقات میں پارکس میں جانے سے گھبراتے ہیں۔

نشے کے عادی افراد پارکس میں بیٹھ کر منشیات کا استعمال کرتے ہیں جس سے شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے بنائے جانے والے پارکس میں شام کے وقت عجیب خوفناک اور گھٹن زدہ ماحول ہوجاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں موجود پارکس میں کئی کئی ماہ تک پی ایچ اے کا عملہ نہیں آتا رات کے وقت اندھیرے میں ڈوبے ہوئے پارکس نشئیوں اور جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دیتے ہیں کروڑوں روپے خرچ کرکے بنائے جانے والے پارکس شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہے پی ایچ اے انتظامیہ صرف کاغذی کارروائیوں کی حد تک کام کرتی ہے ماہ رمضان میں رات کے اوقات میں شہری پارکس میں جاتے ہیں مگر خستہ حالی اور اندھیرے کے باعث گھبراتے ہیں اور پی ایچ اے خواب غفلت کے مزے لینے میں مصروف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں