جامعہ کراچی،5طلبہ کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے پر منسوخ

جامعہ کراچی،5طلبہ کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے پر منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے مارکس شیٹ کی تصدیق کرانے پرداخلے برائے سال 2026کے 05 طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ انگریزی مارننگ پروگرام کی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ ثنا مگسی بنت طارق فارم نمبر 5681233،اورشعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن ایوننگ پروگرام کے بی ایس تھرڈ ایئرکے طالبعلم شیخ محمد بلال ولد شیخ ایوب فارم 4462934کے مارکس شیٹ کی شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کرانے پر مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئیں جس کی بناپر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے جبکہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ایوننگ پروگرام کی طالبہ عائشہ کامران بنت کامران لئیق فارم نمبر5676974،شعبہ ویژول اسٹڈیزمارننگ پروگرام کے طالبعلم فوئل نورالسیدولدسید نورالمنیب اللہ فارم نمبر5657142،اورشعبہ کمپیوٹرسائنس کے محمد ارقم خان ولدمحمد آصف خان فارم نمبر5662378 کی مارکس شیٹ کی تصدیق کرانے پر مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں