ڈی جی ایل ڈی اے کا شہرکے ترقیاتی منصوبوں کادورہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا شہرکے ترقیاتی منصوبوں کادورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

 اور جاری کاموں کی رفتار، معیار اور ٹائم لائن کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران نیلا گنبد، داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے سٹیشن کے اطراف جاری سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔نیلا گنبد منصوبے کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ بیسمنٹ تھری کے تمام پہلوؤں پر ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اور تقریباً 25 فیصد ایریا پر سلیب آئندہ مرحلے میں ڈال دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ منصوبے میں کسی قسم کی سستی یا تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں