ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
سیوریج مسائل حل کیلئے سیٹلڈلائنز کو فوری مرمت کیا جائے :ایم ڈی وسا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ واضح کیا ہے کہ سیٹلڈ سیوریج لائنز کو فوری طور پر مرمت کیا جائے تاکہ شہریوں کے سیوریج مسائل حل ہو سکیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس کے تحت شہر بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار کو فل سپیڈ کر دیا گیا ہے۔
اس لئے ترقیاتی سکیموں کو طے کردہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے تا کہ آئندہ مون سون سیزن میں ان ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے باعث شہریوں کو نکاسی آب میں مکمل ریلیف حاصل ہو سکے ۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ایسی سیوریج لائنیں جو سیٹلڈ ہیں ان کو فوری طور پر مرمت کیا جائے تاکہ متعلقہ علاقہ کے عوام کو اوور فلو کا سامنا نہ کرنا پڑے اس ضمن میں دو شفٹوں میں کام کرنا پڑے تو کیا جائے