کمشنر کا ننکانہ کادورہ ،سہولت بازار میں سہولیات کا بھی جائزہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی، رمضان سہولت بازار۔۔
، رمضان نگہبان کارڈز، رمضان دسترخوان، بیوٹیفکیشنز سکیمز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے سہولت بازار ننکانہ کا دورہ کیا اور گوشت، چینی، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں و کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سہولت بازار میں ریٹ لسٹ آویزگی، صفائی، پارکنگ و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر نے گورودوارہ جنم استھان و ریلوے روڈ پر صفائی آپریشنز اور روڈ واشنگ مہم کا جائزہ لیا۔