ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے نئے بورڈنگ برج نصب کرنے کا فیصلہ
لاہور (نیوز رپورٹر )علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے نئے بورڈنگ برج نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق طیاروں میں سوار ہونے کے لیے نئے بورڈنگ برج نصب ہونگے ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر نئے پسنجر بورڈنگ برج نصب کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پسنجر بورڈنگ برج کے لیے ٹینڈر آج کھولا جائے گا ۔ ایئرپورٹ کے لئے پسنجر بورڈنگ برجزکیلئے کل صبح 11 بجے ہیڈکوارٹر میں ٹینڈر کھولا جائے گا۔ سب سے کم فنانشل بڈ دینے والی کمپنی کونئے پسنجر بورڈنگ برجز کا ٹینڈر دیا جائے گا ۔