گورنر سلیم حیدر کی بری امام کے مزار پرحاضری

 گورنر سلیم حیدر کی بری امام  کے مزار پرحاضری

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد میں بری امام سرکار کے مزار پر حاضری دی اور ۔۔۔

چادر چڑھائی۔ گورنر نے مزار کے احاطے میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حضرت بری امام کی درگاہ قدیمی اور باعث برکت ہے ۔درگاہوں پر حاضری سے انسان کی روح اور ایمان کو تازگی ملتی ہے ۔ وہ ملنگ اور درویش گورنر ہیں، انہیں پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں