ڈکیتی کا ملزم یوسی کونسلر پکڑا گیا

ڈکیتی کا ملزم یوسی کونسلر پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گلستان کالونی لیاری میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمد اویس قریشی ولد شفاقت علی قریشی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم گلستان کالونی لیاری میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ گرفتار ملزم کے مطابق وہ لیاری یو سی3 کا کونسلر بھی ہے ، ملزم گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ پنجاب میں روپوش رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں