دہشتگردوں کے دن گنے جاچکے ،خاتمہ قریب ،شاداب رضا

 دہشتگردوں کے دن گنے جاچکے ،خاتمہ قریب ،شاداب رضا

امن کیلئے اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا ہوگا ،شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگابزدلانہ حملے کرنیوالے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک ہوگا،سربراہ سنی تحریک

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پوری قوم قومی اداروں کے ساتھ ہے ،فتنتہ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان دہشتگردی سے باز آجائیں، دہشتگردوں کو پوری طاقت سے ختم کرنا ہوگا ،سیکیورٹی فورسز ،ایمبولینس اور پبلک پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے دن گنے جاچکے ، ان کا خاتمہ قریب ہے ،ملک میں پائیدار امن کیلئے اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا ہوگا ،شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،بزدلانہ حملے کرنیوالے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک ہوگا ، پاکستان کا استحصال کرنیوالوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ،دین اسلام مساوات کاحکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا ،بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی مسلسل سازشیں کررہا ہے ،بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متحد ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہے ،دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ،ملک میں زبان وفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں