جی سی ویمن یونیورسٹی:637 طالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم

جی سی ویمن یونیورسٹی:637 طالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم

لیپ ٹاپس تقسیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب واضح پیغام،قدسیہ بتول

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی 637 طالبات کے مابین لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کی مہمانِ اعزاز رکن صوبائی اسمبلی قدسیہ بتول تھیں جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے شرکت کی ۔ شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے قدسیہ بتول نے کہا کہ آج کا دن محض لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب نہیں بلکہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب واضح پیغام ہے ۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ لیپ ٹاپ کو صرف مشین نہ سمجھیں بلکہ اسے ذمہ دار ی کے طور پر استعمال کریں۔

تاکہ وہ اپنی تعلیمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کا سفر تختی اور قلم سے شروع ہو کر آج ڈیجیٹل سکرین تک پہنچ چکا ہے ، جس نے سیکھنے کے انداز کو یکسر بدل دیا ہے انہوں نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والی تمام طالبات کو مبارکباد بھی دی۔پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی سپر فوکل پرسن ڈاکٹر شازیہ ریاض نے وائس چانسلر اور دیگر تمام مہمانوں کا شکریہ اد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں