سی پی اوکی میٹنگ ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

سی پی اوکی میٹنگ ،جرائم پیشہ عناصر  کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے ڈی آئی بی افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں انچارج سرکلز ڈی آئی بی، این آئی یو و دیگر افسروں نے شرکت کی۔

 تمام سرکلز افسراوں سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او نے احکامات جاری کرتے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزموں اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔ موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔ ملزمان کی جلد گرفتاریوں کے لئے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سی آر او اور دیگر ریسورسز سے ملزموں کو ٹریس کرکے مقدمات کو یکسو کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں