ستھرا پنجاب پروگرام ، اسسٹنٹ کمشنر نے روڈز کا معائنہ کیا

ستھرا پنجاب پروگرام ، اسسٹنٹ  کمشنر نے روڈز کا معائنہ کیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے سبزی و فروٹ منڈی اور ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے شہر کی گلیوں،

محلوں اور روڈز کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کے ہمراہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رائے اسد اقبال بھی موجود تھے ۔ انہوں نے منڈی میں نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف مراحل کی نگرانی کی۔ اس دوران منڈی میں موجود آڑھتیوں اور بیوپاریوں سے بھی بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے پروجیکٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حزیقہ جلیل اور سٹی اپریشنل منیجر عادل محمود بٹ کے ہمراہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی گلیوں، محلوں اور روڈز کا دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں