انعامی کوپن کی آڑ میں جوا کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) انعامی کوپن کی آڑ میں جوا کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاڑی اڈے کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انعامی کوپن کی آڑ میں جواء کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضے سے نقدی، موبائل، جواء پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔