پراپرٹی لین دین کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
ملز موں نے عمر حیات نامی شہری کو دھوکہ دیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی لین دین کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں عمر حیات نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر دھوکہ اور فراڈ کرتے ہوئے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا۔ جس سے اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔