جڑانوالہ: المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی امدادی کارروائی
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا )چک نمبر 144 شادو دی جھوک کے محنت کش امانت علی کے انتہائی کسمپرسی کے شکار خاندان کی نشاندہی پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے امدادی کارروائی کی۔
امانت علی کے تین بچے نہ صرف بینائی اور سماعت سے محروم ہیں بلکہ شوگر کے موذی مرض میں بھی مبتلا ہیں۔ حکومتی امداد سے محروم یہ خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔