ٹو بہ ٹیک سنگھ:ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی میں نئے شامل ممبران

ٹو بہ ٹیک سنگھ:ضلعی کوآرڈینیشن  کمیٹی میں نئے شامل ممبران

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ضلع کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عاطف رضا خان کھرل کو شامل کر دیا۔

کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری، ایم پی ایز امجد علی جاوید، سردار ایوب خان گادھی سمیت سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔کمیٹی ضلعی سطح پر عوامی بہبود، سروس ڈیلیوری، ضلعی نظم و نسق، گورننس اور امن و امان سے متعلق مسائل کا جائزہ لے گی اور بلدیاتی اداروں کے خلا کو پر کرنے کے لئے کام کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں