ٹو بہ ٹیک سنگھ: گراں فروشی پر 14 مقدمات،جرمانے ،دکان سیل

 ٹو بہ ٹیک سنگھ: گراں فروشی پر  14 مقدمات،جرمانے ،دکان سیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 309 انسپیکشنز کیں۔

اس دوران گراں فروشی اور نرخنامے کی خلاف ورزی پر 14 مقدمات میں 18 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک دکان بھی سیل کی گئی۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1 ہزار 211 انسپیکشنز کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، تحصیل گوجرہ میں 424 انسپیکشنز کے دوران اوورچارجنگ پر 3 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک دکان سیل کی گئی۔تحصیل کمالیہ میں 274 انسپیکشنز کے دوران مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر 9 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تحصیل پیرمحل میں 400 انسپیکشنز کے دوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 1 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پرائس کنٹرول حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع فوری دیں تاکہ قیمتوں کی نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں