چناب نگر:یوم تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے سیمینار

 چناب نگر:یوم تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے سیمینار

ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا حصہ ،کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا:مقررین

چناب نگر (نامہ نگار) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا اور توہین رسالتؐ  کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے ۔ مغربی ممالک میں قرآن جلانے اور نبی کریم ﷺ کی توہین کے واقعات کے خلاف مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے اور صرف ایک دن منانا کافی نہیں بلکہ سخت فیصلوں اور عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔مقررین نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا کہ 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ قانون توہین رسالتﷺ پر جاندار فیصلے کیے جائیں اور نیٹ پر موجود گستاخانہ مواد کو فوری بلاک کر کے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا خلیل احمد اشرفی اور مولانا علامہ محمد قادری نے کہا کہ ملک میں آئے دن قرآن، اصحاب رسول ﷺ اور اہل بیت کی توہین کی جا رہی ہے۔

مگر حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں۔ ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔مولانا مفتی محمد افضال نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی صرف حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل سے ممکن ہے ، جبکہ مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ نبی کریمؐ  سے محبت کا اولین تقاضا ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے ۔ اسلامی ممالک کی سیاسی بے یقینی اور افراط و تفریط کا سبب اتحاد کی کمی ہے ، اور مسلم امہ کی فلاح و کامیابی کے لیے اتحاد و یگانیت ضروری ہے ۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر آئین کی اسلامی دفعات کو ہر صورت برقرار رکھنے پر زور دیا۔سیمینار کے اختتام پر قراردادیں پیش کی گئیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ گستاخان رسولﷺ کو قرار واقعی سزا دی جائے ، مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے ، توہین رسالت روکنے کے لیے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کو کنٹرول کیا جائے ، ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں