پینسرہ : یوسی 163میں صفائی کا نظام بری طرح درہم برہم

 پینسرہ : یوسی 163میں صفائی کا نظام بری طرح درہم برہم

گلی محلوں، بازاروں، چوکوں اورچوراچوراہوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر تعفن سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا)یونین کونسل نمبر 163، چک نمبر 78 ج ب جودی میں ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ کی غیر موجودگی کے باعث صفائی کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیا ہے ۔ گلی محلوں، بازاروں، چوکوں اور چراہوں میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن پھیل رہا ہے اور شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق عرصہ دراز سے کوئی مؤثر صفائی انتظام نہیں کیا گیا اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ نظر نہیں آتا، جس کے باعث صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور بچوں و بزرگوں کی صحت بھی خطرے میں ہے ۔مکینوں نے متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی عملہ فوری تعینات کیا جائے اور کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو \"ستھرا پنجاب\" مہم ناکام ہو جائے گی اور عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں