وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔