غیر معیاری،مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا گرفتار

 غیر معیاری،مضر صحت گوشت  فروخت کرنے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے قصاب کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر منع کرنے کے باوجود غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت میں مصروف تھا۔ جس سے شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات لاحق تھے ۔ تاہم پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں