خاتون کو بچوں سمیت اغوا کر نے کی کو شش ،دھمکیاں

خاتون کو بچوں سمیت اغوا کر نے کی کو شش ،دھمکیاں

خاتون کو بچوں سمیت اغوا کر نے کی کو شش ،دھمکیاں اکبر ٹاؤن کی شاہینہ نورین کی بیٹی اور بچوں کو ملزموں نے قابو کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو بچوں سمیت قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اکبر ٹاؤن کی رہائشی شاہینہ نورین نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی اور بچوں کو قابو کر لیا اور گھریلو رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔ اس دوران بچوں کو مبینہ طور پر اغواکرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں