واسا ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اپریل کے آخر تک مکمل کر نیکاحکم

 واسا ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اپریل کے آخر تک مکمل کر نیکاحکم

واسا ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اپریل کے آخر تک مکمل کر نیکاحکم ڈرینج اور او این ایم ڈائریکٹوریٹس اپنی تیاریاں مکمل کریں : ایم ڈی واسا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے شہر بھر کے روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرتب کیے گئے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کی جائے اور کسی قسم کی کمی ہرگز نہ ہو۔ثاقب رضا نے کہا کہ مون سون سیزن میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے سیوریج لائنوں کے ساتھ ساتھ روڈ سائیڈ ڈرینز کی صفائی ضروری ہے ، اس لیے شہر بھر میں ڈی سلٹنگ کی رفتار تیز کی جائے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہریوں کو معیاری نکاسی آب کی سروس فراہم کرنے کے لیے ڈرینج اور او این ایم ڈائریکٹوریٹس اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو نمایاں ریلیف حاصل ہو سکے ۔ایم ڈی واسا نے ڈرینج ڈویژن افسران کو ہدایت کی کہ وہ روڈ سائیڈ ڈرینز لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے امور کی مانیٹرنگ کریں اور شیڈول کے مطابق کام مکمل کروائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تاکہ پیشرفت کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں