بیوٹیفکیشن منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں:عائشہ رضوان

بیوٹیفکیشن منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں:عائشہ رضوان

بیوٹیفکیشن منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں:عائشہ رضوان ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا فرنیچر مارکیٹ اور شاہراہ قائداعظم کا دورہ م تفصیلی معلو مات لیں

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل اور دیگر افسران کے ہمراہ بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کے جائزہ کے لیے فرنیچر مارکیٹ شاہراہ قائداعظم کا دورہ کیا۔انہوں نے اب تک کیے جانے والے بیوٹیفکیشن کاموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروںکو ہدایت کی کہ کام میں تیزی لائی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے مزید لیبر بڑھانے اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بیوٹیفکیشن کے کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا ٹاسک تفویض کیا، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں