جڑانوالہ: 13 اپریل سے شروع انسداد پولیو مہم کیلئے تربیتی اجلاس

 جڑانوالہ: 13 اپریل سے شروع انسداد پولیو مہم کیلئے تربیتی اجلاس

ہیلتھ ورکرز اور یونین کونسل انچارجز کی بھرپور شرکت ،اہم ہدایات جاری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کی ہدایت پر 13 اپریل سے شروع قومی پولیو مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے کانفرنس روم میں تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہزاد رانا نے کی، جس میں مختلف یونین کونسلز کے انچارجز، ہیلتھ ورکرز اور متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ ڈی ڈی ایچ او نے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور تمام ریکارڈ کو درست اور مکمل رکھیں تاکہ کوئی بچہ مہم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار کی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں