ٹھیکریوالا:مقدمہ قتل کا 11 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا:مقدمہ قتل کا 11 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ملزم طارق چک 38 ج۔ب ڈگورا میں آصف کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پولیس نے قتل کے مقدمہ میں 11 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کیمطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات پر اشتہاری ملزموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر علی عمران جپہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے مقدمہ قتل میں پولیس کو مطلوب ملزم طارق عرف ننھا کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے گیارہ سال قبل تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 38 ج۔ب ڈگورا میں لین دین کے تنازعہ پر آصف کو قتل کردیا تھا اور بعدازاں موقع سے فرار ہوگیا اور روپوش تھا۔ تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں