سفارتی کردار سے پاکستان کا وقار بلند ہوا : بیرسٹر عمر

 سفارتی کردار سے پاکستان کا وقار بلند ہوا : بیرسٹر عمر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ سفارتی کردارسے پاکستان کا دنیابھر میں وقار بلند ہوا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف مثبت کردارکی وجہ سے امریکہ نے 10 دن تک ایران پرحملے روک دیئے ہیں، توقع ہے پاکستان کے ثالثی کردارسے جنگ ختم ہوجائے گی۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جنیوا میں بانی پی ٹی آئی کی اولاد نے پی ٹی آئی اوراپنے والدکے چہرے کومزیدبے نقاب کر دیا ،پی ٹی آئی ٹولے نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں