ٹی ایچ کیوہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری، شکایات پر چھاپہ
اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورائیہ کا دورہ ،ہسپتال کی صورتحال پر اظہار بر ہمی
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی مبینہ غیر حاضری اور خود ساختہ وقفوں کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورائیہ نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں متعدد ڈاکٹر غیر حاضر پائے گئے اور کچھ کمرے میں چائے اور گفتگو میں مصروف تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہسپتال میں فوری بہتری لائی جائے ۔