ٹیکسٹائل مل میں حادثہ، مزدور شدید زخمی، انکوائری شروع
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شورکوٹ روڈ پر واقع ٹیکسٹائل ملز ایم ٹی ایم میں دورانِ ڈیوٹی ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا،
جس میں چک سادہ آرائیاں کے رہائشی نوجوان مزدور حسن کا بازو مشین میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر عباس وڑائچ نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری کا دورہ کیا اور معاملے کی انکوائری مکمل کی۔ ابتدائی رپورٹ کے بعد ملز انتظامیہ کو فوری طور پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نے ہدایت کی کہ زخمی مزدور کے تمام واجبات بشمول گروپ انشورنس، تاحیات پنشن اور سوشل سکیورٹی کی ادائیگی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے ۔