ٹریلر اور ڈمپر کی ٹکر ایک شخص زخمی ہو گیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریلر اور ڈمپر کی آپس میں ٹکر،ایک شخص زخمی ریسکیو1122کے مطابق لاہورروڈ نزد ہرسہ شیخ ایک ڈمپراورٹریلر آپس میں ٹکرا گئے
جس کے نتیجے میں 38سالہ قمر ولد صدیق سکنہ خانیوال زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورزخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمی کا علاج جاری ہے ۔