ریونیو عوامی خدمت سروسز شہریوں کو فوری ریلیف کے اقدامات

ریونیو عوامی خدمت سروسز شہریوں کو فوری ریلیف کے اقدامات

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے درخواستوں کی خود سماعت کی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف کے تحت شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا باقاعدہ سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو سرکاری دفاتر میں درپیش مشکلات کے خاتمہ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ریونیو معاملات میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت پہلے روز شہریوں کی درخواستوں کی خود سماعت کی اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سائلین کو عزت، سہولت اور بروقت انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں