جڑانوالہ میں مچھروں کی بھرمار، ڈینگی و ملیریا کا خدشہ

جڑانوالہ میں مچھروں کی بھرمار، ڈینگی و ملیریا کا خدشہ

تاحال بلدیہ کی جانب سے فوگنگ یا مچھر مار سپرے کے اقدامات نہیں کیے گئے

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) شہر میں مچھروں کی غیر معمولی افزائش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور ڈینگی و ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں کے مطابق تاحال بلدیہ کی جانب سے فوگنگ یا مچھر مار سپرے کے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں فوری فوگنگ اور اینٹی ڈینگی سپرے شروع کیا جائے تاکہ ممکنہ وبا سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں