13 سڑکوں کی مرمت ، 18 پر کام جاری، تاخیر پر جرمانے کا اعلان
کمشنر کا کارپٹنگ کا کام مکمل کرانے کے لیے ٹھیکیداروں کو متحرک کرنے پر زور
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیرِ نگرانی میونسپل کارپوریشن کے تحت مزید 13 سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 18 سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مرتضیٰ ملک نے بریفنگ دی۔ کمشنر نے باقی ماندہ سڑکوں کی مرمت، بحالی اور کارپٹنگ کا کام تیز رفتاری سے مکمل کرانے کے لیے ٹھیکیداروں کو متحرک کرنے پر زور دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ 15 روز کے بعد سڑکوں کی مرمت، بحالی اور اسفالٹ بچھانے میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار پر یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری، آرام دہ اور سہل سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ۔