ٹوبہ :سول ڈیفنس کی کارروائیاں، کمرشل ادارے سیل، جرمانے عائد
انسپکشن کے دوران کاغذات نامکمل ہو نے پر پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں کمرشل و صنعتی اداروں کی باقاعدہ فائر سیفٹی انسپیکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔حالیہ کارروائی کے دوران کمالیہ کے علاقہ منڈی روڈ پر واقع جاوید آئل شاپ کو سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ اسی طرح رجانہ روڈ کمالیہ پر واقع الفیضان پٹرولیم سروس کی انسپکشن کے دوران کاغذات نامکمل پائے جانے پر پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر محمود گل نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور عوامی مفاد کو یقینی بنانے کیلئے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ۔