رہائشی علاتے میں کم اونچائی پر ٹرانسفارمر لگانے پر احتجاج

رہائشی علاتے میں کم اونچائی پر ٹرانسفارمر لگانے پر احتجاج

چک 73 ج ب جھپال ٹاور والی گلی میںٹرانسفارمر کی وجہ سے حادثے کا خدشہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)رہائشی علاقوں میں انتہائی نچلی سطح پر نصب فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے ٹرانسفارمر شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بن گئے ہیں۔چک 73 ج ب جھپال ٹاور والی گلی میں نصب ٹرانسفارمر زمین کے قریب ہونے کے باعث طلبہ، راہگیروں اور ٹریفک کیلئے کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر ٹرانسفارمر اس قدر نیچے نصب ہیں کہ بچے بآسانی ان کے قریب پہنچ جاتے ہیں، جس سے کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسکو حکام کی مبینہ غفلت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے ۔ عوامی حلقوں نے ایکسیئن ناظم اور ایس ڈی او سب ڈویژن ٹھیکریوالا سے فوری نوٹس لینے اور ٹرانسفارمرز کو مقررہ حفاظتی معیار کے مطابق اونچائی پر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں خصوصاً بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں