گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں 500 پودے لگائے گئے
شجرکاری ایک صحت مند اور پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری ہے : وائس چانسلر
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ضلعی حکومت کے پلانٹیشن فار جنریشنز اقدام کے تحت تین روزہ شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان یونیورسٹی ڈاکٹر عمارہ کے مطابق اس مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز کیمپس کو فروغ دینا ہے ۔مہم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) نے مین کیمپس میں بطور مہمانِ خصوصی کیا، جس کے بعد سرگرمیوں کو نیو کیمپس تک توسیع دی گئی۔ اس دوران دونوں کیمپسز میں مجموعی طور پر 500 پودے لگائے گئے ، جن میں پھلدار اور سایہ دار درخت شامل تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ شجرکاری ایک صحت مند اور پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ایک سرسبز پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔انہوں نے ڈاکٹر عابدہ کوثر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔