پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اتائیت کے خاتمے کے لیے سر گر م

 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اتائیت کے خاتمے کے لیے سر گر م

ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور کلینکس کیلئے ڈیٹا شیئر کرنا لازمی قرار دیا :ڈاکٹر محمد ثاقب

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی)صوبہ بھر میں علاج معالجہ کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور اتائیت کے خاتمے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے ۔یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ نے کمشنر فیصل آباد کی نمائندگی کی، جبکہ چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسر ، سی ای اوز ہیلتھ اور سرکاری و نجی ہسپتالوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ثاقب عزیز نے شرکا کو پی ایچ سی کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کا مقصد علاج معالجہ کے معیار کو بہتر بنانا، کم از کم معیار کا نفاذ، سرکاری و نجی علاج گاہوں کی ضابطہ بندی، شکایات کا ازالہ اور اتائیت کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تمام ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور کلینکس کے لیے ڈیٹا شیئر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، جس سے شواہد کی بنیاد پر موثر فیصلے ممکن ہوں گے ۔ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ لائسنس یافتہ ہسپتالوں میں کم از کم معیار کے تسلسل سے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر پی ایچ سی اضافی تربیت بھی فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں