غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دالیں برآمد ،نجی یونٹ سیل
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے رضا آباد کے علاقے میں پولیس کے ہمراہ کارروائی کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دالیں برآمد ہونے پر نجی یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نجی یونٹ کو چیک کیا۔ جہاں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دالوں کی تیاری اور خرید و فروخت کی جا رہی تھی۔ جس پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے یونٹ مالک کو گرفتار کر لیا اور یونٹ کو سیل کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔