چنیوٹ:بیوٹیفکیشن منصوبوں پر پیش رفت، ڈپٹی کمشنر کے دورے

چنیوٹ:بیوٹیفکیشن منصوبوں پر پیش رفت، ڈپٹی کمشنر کے دورے

جامن کالونی اور اطراف میں جوہڑوں کی فوری نکاسی کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل، سی او ایم سی و ضلع کونسل محمد فیاض، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب محمد عبداللہ سمیت دیگر افسرموجود تھے ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لاہور روڈ پر جامن کالونی اور اطراف میں بارش کے پانی کے جوہڑوں کی فوری نکاسی کے لیے واسا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے لاہور روڈ کے دونوں اطراف مکمل صفائی یقینی بنانے کی بھی تاکید کی اور اس سلسلے میں ستھرا پنجاب کے منیجر کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر نے لاہور روڈ، جنرل بس سٹینڈ، سرگودھا روڈ اور پرانا اڈا پر جاری بیوٹیفکیشن کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سرگودھا روڈ اور ماچھیاوالہ قبرستان کی دیوار کے باہر زیر تعمیر فاؤنٹین اور دیگر بیوٹیفکیشن منصوبوں میں مزید بہتری کے لیے ایڈمنسٹریٹر اور سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایات دیں۔انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کی خوبصورتی اور وہاں عوامی سہولیات میں بہتری کیلئے بھی مختلف ہدایات جاری کیں اور کہا شہر کی صفائی اور خوبصورتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں