ٹھیکیدار سیوریج پر ٹف ٹائل لگائے بغیر غائب، شہری پریشان
گلیوں میں بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں، بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب
گوجرہ (نمائندہ دنیا)گلیوں میں سیوریج لائن بچھانے کے بعد ٹف ٹائل نہ لگانے پر ٹھیکیدار کے غائب ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ چند ماہ قبل محلہ حسنیہ کالونی، علی پارک، جمیل پارک اور عمران پارک سمیت دیگر علاقوں میں حکومتی گرانٹ سے سیوریج لائن بچھائی گئی تھی، ٹف ٹائل لگانا بھی ٹھیکیدار کی ذمہ داری تھی۔ تاہم ٹھیکیدار نے صرف چند گلیوں میں ٹف ٹائل لگا کر کام ادھورا چھوڑ دیا ۔گلیوں میں بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ، جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو چکی ۔ گڑھوں اور کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے ۔