لیبر ڈیپارٹمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں تقریب، انعامات تقسیم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ میڈم سمیعہ غنی کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالبات، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔
پوزیشن ہولڈر طالبات کے والدین نے اپنے بچوں کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔پرنسپل سمیعہ غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ورکرز کے بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی سکولوں میں بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔اساتذہ نے بھی بچوں کی شاندار کارکردگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ یہی کامیابی ان کی محنت کا ثمر ہے ۔