میونسپل کارپوریشن کا شعبہ ریگولیشن ڈیجیٹل کر دیا گیا

میونسپل کارپوریشن کا شعبہ ریگولیشن ڈیجیٹل کر دیا گیا

شفافیت اور کارکردگی میں 200 فیصد بہتری آئی ہے :راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا۔ کمشنر  ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بعد تین ہفتوں کے دوران ریگولیشن برانچ میں شفافیت اور کارکردگی میں 200 فیصد بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی دیگر برانچز کو بھی مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے ۔ ان کے مطابق شعبوں کی ڈیجیٹلا ئزیشن کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں