واٹر سپلائی اور سیوریج شکایات کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

 واٹر سپلائی اور سیوریج شکایات کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

صارفین ایپ کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں: اجلاس میں بریفنگ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عوام کو واٹر سپلائی اور سیوریج شکایات پر فوری ریلیف دینے کیلئے پنجاب واسا نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ بھر کے واساز کو ڈیجیٹلائز کر دیا ہے ۔یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے سمارٹ سٹیز ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سمیت صوبہ بھر کے تمام واساز کے ایم ڈی صاحبان اور دیگر افسروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب واسا کی سینٹرلائزڈ موبائل ایپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ صارفین ایپ کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل رپورٹ کیے جا سکتے ہیں، نئے واٹر کنکشن کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے جبکہ مین ہول کورز کی کمی اور بلنگ و ادائیگی سے متعلق مسائل بھی فوری حل کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں