گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلا ق اﷲ تارڑ کی ہدایت پر گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر کے سلسلہ میں ضلعی پولیس نے حفاظتی انتظامات مکمل کر کے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
جسکے مطابق گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر پرضلع بھر میں کل135 دعائیہ و عبادتی پروگرام ہوں گے ، جن میں ضلع بھر کے 816 پولیس افسر و اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے ، چرچزکی طرف آنے والے تمام راستوں اور گلیوں پر ناکہ بندی پوائنٹس مقرر کر کے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔