عملہ لائیوسٹاک کارڈ ریکوری سوفیصد یقینی بنائے :ڈائریکٹرکی ہدایت

عملہ لائیوسٹاک کارڈ ریکوری سوفیصد  یقینی بنائے :ڈائریکٹرکی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر خان نے سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ اور ویٹرنری ڈسپنسری کنجوانی تاندلیانوالہ کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر روبینہ انجم ہمراہ تھیں۔ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری،سروس ڈیلیوری، ریکارڈ مینجمنٹ اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تحصیل تاندلیانوالہ کے تمام عملہ کیساتھ آن لائن زوم میٹنگ بھی کی اور لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ درپیش مسائل پر واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے سٹاف کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ مقررہ مدت کے اندسو فیصد لائیوسٹاک کارڈ ریکوری یقینی بنائیں۔اس ضمن میں غفلت یا تاخیر پرحسبِ ضابطہ کارروائی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں