چنیوٹ:موسلادھار بارش سے متعدد علاقے زیرِ آب آگئے
گاڑیاں بارشی پانی میں بند ہونے سے مشکلات، ایم ڈی واساکی نکاسی آب کاجائزہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے متعدد علاقے زیرِ آب، شہر کی سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں 91 ملی میٹر بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے محلہ گڑھا، شاہراہ قائد اعظم، عالمگیر روڈ، ایم سی افس، ایم سی چوک،جھنگ روڈ،فیصل آباد روڈ، سرگودھا روڈ،گرلز ڈگری کالج روڈ، مندر روڈ۔سمیت متعدد علاقے زیرِ آب آگئے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ متعدد گاڑیاں۔
رکشے اور موٹر سائیکلیں بارش کے پانی میں بند ہو گئیں ایم ڈی واسا ایم رفیع نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا اور عملے کو ہنگامی بنیادوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ واسا عملہ سڑکوں اور گلیوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہا۔ اس دوران واسا اہلکاروں نے بارش کے پانی میں پھنسے شہریوں کی مدد بھی کی اور انہیں محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔ این ڈی واسا ساری رات نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیتے رہے صبح ہونے تک چنیوٹ کی تمام شاہراہوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا۔