غریب عوام کو ہرسطح پر ریلیف دیا جائے :چودھری شفیق گجر

 غریب عوام کو ہرسطح پر ریلیف دیا جائے :چودھری شفیق گجر

انڈسٹریز کوبھی غیر ضروری ٹیکس سے نجات اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق گجر نے پٹرول کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 80 روپے کم کرنے اورموٹر سائیکل رکشوں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے 100 روپے کی سبسڈی کوزخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف قرار دیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ کی تمام اشیا مہنگی ہو گئی ہیں جس سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے وزیراعظم اگرعام آ دمی کے حالات سے باخبرہیں توانہیں ایسے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جس سے غریب عوام خوشحال ہوں اس وقت عوام سے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی مشکل ہے واپڈانے میٹر رینٹ میں 600 روپے فکس کردیئے ہیں جو بہت بڑا ظلم اورنا انصافی ہے ۔ معاشی استحکام کے بغیر سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ نا صرف غریب عوام کو ہرسطح پر ریلیف دیا جائے بلکہ انڈسٹریز کوبھی غیر ضروری ٹیکس سے نجات اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں انڈسٹریز چلیں گی تو مزدور خوشحال ہوگا اور ملک میں معاشی استحکام بھی آ ئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں