چنیوٹ اسلامیہ سکول و کالج کی تقسیم انعامات تقریب

چنیوٹ اسلامیہ سکول و کالج  کی تقسیم انعامات تقریب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری نے کہا ہے کہ علم و ہنر قومی ترقی کی بنیاد ہے جسکے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر وسیع اقدامات کے ساتھ نجی شعبے کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

 اس سلسلے میں فروغ تعلیم کیلئے خدمات انجام دینے والے فلاحی ادارے حکومت کا گرانقدر بوجھ بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چنیوٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام چنیوٹ اسلامیہ سکول و کالج کینال روڈ کی تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر چنیوٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے عہدیداران، فیکلٹی ممبرز ،اور طلبہ کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی جی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے کہا بامقصد تعلیم سے ہی آئندہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے لہٰذا طالبعلم جدید علوم و ٹیکنالوجی کے حصول پر گہری توجہ مرکوز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں