سو روپے لٹر سبسڈی عوام دوستی کا مظہر : خلیل طاہر سندھو
حکومت نے مشکل حالات کے باوجود مڈل اور لوئر مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کم کرنے اورموٹر سائیکل رکشوں ، مال بردار گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کوعوام دوستی قراردیااور کہا کہ مشکل حالات کے باوجودحکومت نے مڈل اور لوئر مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دیاتکلیف نہیں دی ایران امریکہ اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی معاشی حالات درست ہوں گے کشیدگی کی وجہ سے دنیابھرمیں نہ صرف پٹرول مہنگاہواہے بلکہ ہرسطح پر مہنگائی عروج پر ہے ایسے حالات میں مرکز اور پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی کافیصلہ کیا ہے 3 ہفتوں میں وفاقی حکومت نے 129 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کواے پی سی بلانے سے قبل اپنے دور حکومت کو یاد رکھنا چاہیے جس میں وسیع پیمانے پر پٹرول مہنگا کیاگیا مہنگائی سے غریب عوام کو زندہ درگورکردیاگیاتھا-